جموں/7 جون/ این ایس آر
بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں سکیورٹی فورسز کی اضافی تعیناتی ملک کی سلامتی سے جڑا معاملہ ہے جس پر کوئی بھی بیان دینا ٹھیک نہیں ہے۔
انہوں نے جموں و کشمیر میں افواہوں کا بازار گرم ہونے کے بارے میں کہا کہ ‘ہمارے پاس کوئی جانکاری نہیں ہے’۔
رویندر رینہ نے پیر کو یہاں ترکوٹہ نگر میں واقع بی جے پی دفتر پر پارٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا: ‘ہماری کوشش ہے کہ جموں و کشمیر بالخصوص وادی کشمیر کے اندر پاکستان سپانسرڈ ملی ٹینسی اور علاحدگی پسندی کا پوری طرح سے صفایا ہو’۔