نئی دہلی/ 10 جون/ (یو این آئی)
ہندوستان نے جھارکھنڈ کے بوکارو میں گذشتہ ہفتے ایک مشکوک مادہ ضبط کرنے سے متعلق پاکستان کے الزامات کو ہندوستان کی شبیہ کو خراب اور داغدار کرنے والا قرار دیتے ہوئے پوری طرح مسترد کردیا ہے وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے یہاں ایک ورچول پریس کانفرنس میں کہا کہ جوہری توانائی کمیشن نے گذشتہ ہفتے بوکارو میں برآمد شدہ مواد کا تجزیہ کیا تو پتہ چلا کہ مذکورہ مواد میں یورینیم یا کوئی اور تابکار مادے شامل نہیں تھے۔
انہوں نے بتایا کہ کسی بھی میڈیا رپورٹ کے بارے میں پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے مضحکہ خیز بیانات سے لگتا ہے کہ ان کا مقصد حقائق کی جانچ کیے بغیر صرف ہندوستان کی شبیہ کو داغدار کرنا ہے۔
مسٹر باگچی نے بتایا کہ ہندوستان کے پاس بین الاقوامی سطح پر کنٹرول شدہ مواد کے لئے ایک سخت قانونی وانضباطی نظام موجود ہے۔
اسلام آباد میں انڈین مشن کی سلامتی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے بتایا کہ وزارت خارجہ اپنے مشنوں کی سلامتی کے حوالے سے میزبان ملک کی سیکورٹی ایجنسیوں اور حکومت سے مستقل رابطے میں ہے۔
تازہ ترین خبریں
- Fight against Drug Menace 2000 FIRs Registered, 3200 Addicts Detained, 400 Smugglers Arrested/ IGP VK Birdi
- سوشل میڈیا پر بیہودہ مواد کو روکنے کے لیے موجودہ قوانین کو مزید سخت بنانے کی ضرورت ہے/اشونی ویشنو
- Supreme Court Condemns "Bulldozer Justice,” Restricts Executive from Property Demolitions*
- Dulat criticizes LG for calling meetings with bureaucrats amid elected Government
- Daily wagers, contractual employees to be regularized soon: Tanvir Sadiq
- *ایس ایس پی سرینگر کی عید میلادالنبی کے مقدس موقع پر عوام کو مبارکباد*
- لیفٹیننٹ جنرل امردیپ سنگھ اوجلا 15کور کے نئے کور کمانڈر تعینات
- بائیڈن کو خبردار کیا گیا تھا کہ افغانستان سے فوری انخلا پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں اور ملکی سلامتی کے لیے خطرات بڑھا سکتا ہے۔
- چین جلد از جلد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پی5 کا اجلاس بلانا چاہتا ہے/ژانگ جون
- ٹرمپ صدارت کے آخری دنوں میں چین پر ایٹمی حملہ کرنے کا سوچ رہے تھے