ٹیکساس/ 10جون (یو این آئی)
امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ایک فوجی بیس پر مسلح حملہ کیا گیا، مفرور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔یہدعوی ترک میڈیا نے کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق سان انتونیو۔لیک لینڈ فوجی بیس پر حملے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ واقعے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔
امریکہ کی سب سے بڑی بیسوں میں سے ایک لیک لینڈ میں متعین کرنل برائن ایس لولیس نے کہا ہے کہ نامعلوم افراد نے بیس کے داخلی دروازے پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ مفرور حملہ آوروں کی تلاش کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔
مذکورہ واقعے کی وجہ سے فوجی زون کو کچھ دیر کے لئے بند رکھنے کے بعد کھول دیا گیا ہے۔