The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل جاری

جنتا پونچھ رہی ہیں کہ کب لگے گی مہنگائی پر لگام

0

سرینگر/12 جون/ ڈیسک رپورٹ
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتے کے روز مسلسل دوسرے دن اضافہ کیا،جس سے دہلی اور کولکتہ میں پہلی بار پٹرول 96 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا ۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 24 پیسے تک مہنگا ہوگیا۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 27 پیسے مہنگا ہو کر 96.12 روپے اور ڈیزل 23 پیسے مہنگا ہو کر 86.98 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔
گزشتہ4 مئی سے اب تک 23 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ، جبکہ بقیہ 17 دنوں میں قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران دہلی میں پٹرول 5.72 روپے اور ڈیزل 6.25 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔
ممبئی میں پٹرول میں 26 پیسے اور ڈیزل میں 24 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پٹرول کی قیمت 102.30 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.39 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔
چنئی میں پٹرول 24 پیسے مہنگا ہوکر 97.43 روپے اور ڈیزل 22 پیسے مہنگا ہو کر 91.64 روپے فی لیٹر خروخت ہو ا۔
کولکتہ میں پٹرول 26 پیسے اور ڈیزل 23 پیسے بڑھا ہے ۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول 96.06 روپے اور ڈیزل 89.83 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لا گو ہو جاتی ہیں ۔
شہر —— پیٹرول —— ڈیزل
دہلی ————— 96.12 —————— 86.98
ممبئی ———— 102.30 —————— 94.39
چنئی ————— 97.43 -—————- 91.64
کولکتہ ———— 96.06 —————— 89.83

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.