واشنگٹن/ 12 جون/ (سپوتنک)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے امریکی میڈیا میں روس کی جانب سے ایران کو جدید ترین سیٹلائٹ سسٹم فراہم کرنے کی تیاری سے خبروں کو ’بکواس ‘اور ’فرضی ‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے ساتھ انٹرویو میں روس ایران سیٹلائٹ معاہدے کے تعلق سے ایک سوال کے جواب میں مسٹر پوتن نے کہا ’’ ہمارے ایران کے ساتھ فوجی اور تکنیکی تعاون کے منصوبے سے متعلق خبریں فرضی ہیں ۔ کم از کم مجھے اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں پتہ ، جو لوگ اس تعلق سے بات کر رہے ہیں وہ شاید اس سلسلے میں زیادہ جانتے ہوں گے ۔ یہ صرف ’ بکواس‘ ہے ‘
امریکی اخبار’ واشنگٹن پوسٹ‘ نے جمعرات کے روز الزام لگایا ہے کہ روس ایران کو زمین کے مشاہدے کے لئے ایک اعلی صلاحیت والے کیمرے سے لیس سیٹلائٹ کنوپس- وی دینے والا ہے۔ اس کے لئے 2015 میں ایرانی اور روسی کمپنیوں کے مابین ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ نشریاتی ادارے کے مطابق سیٹلائٹ سے ایران، امریکہ میں امریکی فوجیوں سمیت فوجی اہداف کا پتہ لگانے اور ان کی نگرانی کرنے میں اہل ہو جائے گا۔