چرارشریف کے گاوں ناگہ بل میں کچھ خود غرض عناصر نے جمایا گھاس چرائی پر قبضہ
محکمہ مال کے اہلکاروں کی خاموشی دال میں کچھ کالے کو ظاہر کر رہی ھے۔
بڈگام / 12جون/ این،ایس،آر
تحصیل چرارشریف کے پنچائیت حلقہ ناگہ بل میں کچھ خود غرض عناصر جن میں عبدلکریم گورسی ولد غلام حسین گورسی وغیرہ نے گھاس چرائی پر قبضہ کرکے سڑک نکالی اور سڑک میں پتھر اور روڈی وغیرہ ڈالنے کا کام کر رھے ھیں جو قابل تشویش ھے جانکاری کے مطابق مذکورہ شخص نے یہ اراضی غلام رسول بانی نامی شخص جو کہ پیشے سے اُستاد ھے کو بیچ دی ھے اگرچہ معاملہ محکمہ کے پٹواری کی نوٹس میں بھی لایا گیا ھے تاھم ابھی تک غیر قانونی قبضہ نیہں ہٹایا گیا جو قابلِ تشویش بھی ھے لہزا وقت کی ضرورت ھے کی محکمہ متحرک ھو اور گھاس چرائی کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی جائے اور جن لوگوں نے گھاس چرائی پر غیر قانونی قبضہ کرکے خرید و فروخت کا کاروبار کر رھے ھیں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے