ہندواڑہ پولیس اور محکمہ جیولوجی و مائننگ کا مشترکہ آپریشن
نالہ ماور میں 6 ٹپروں کو غیر قانونی کان کنی کے الزام میں کیا ضبط
ہندوارہ/12 جون/طارق راتھر
طارق راتھر
غیر قانونی طور کان کنی کرنے والوں کے خلاف ہندوارہ پولیس نے اپنی مہم کو جاری رکھتے ہفتے کو ہندواڑہ پولیس اور سول انتظامیہ نے غیر قانونی کان کنی کے خلاف کاروائی کو تیز کرتے ہوئے لینگٹ کے علاقے نالہ ماور میں ریت اور پتھروں کی غیرقانونی نکالنے پر 06 گاڑیاں ضبط کیں۔معلوم ہوا ہے کہ ہندواڑہ پولیس کو ایک اطلاع ملی کہ کچھ افراد نالہ ماور میں سرکاری اراضی میں غیر قانونی طور پر ریت باجری نکال رہے ہیں اور اس طرح حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ اس اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےلنگیٹ چوکی کی ایک پولیس ٹیم نے سب انسپکٹر شاہد نذیر کی سربراہی میں محکمہ مائننگ اینڈ جیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداروں کے ساتھ نالہ کے مختلف مقامات پر چھاپہ مارا اور ایم ایم آر ڈی ایکٹ کے تحت 06 ٹپروں کو ضبط کر لیا اور اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ مذکورہ گاڑیاں غیرقانونی طور ریت اور باجری نکال رہے تھی
ہندواڑہ پولیس عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ کسی بھی نالہ / ندی سے پتھروں / ریت باجری اور دیگر معدنیات کے غیر قانونی نہ کرے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا