The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

ملک بھر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

کرونا سے ہورہی ہلاکتوں کی شرح میں معمولی اضافہ

0

نئی دہلی/ 13 جون/(یو این آئی)

ملک میں جان لیوا کورونا وائرس کے یومیہ نئے کیسز میں مسلسل گراوٹ کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 80834 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، حالانکہ اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد میں جزوی اضافہ ہوا ہے جس سے اس کی شرح 1.26 ہوگئی ہے۔
ہفتہ کے روز 34 لاکھ 84 ہزار 239 افراد کو کوروناوائرس کے ٹیکے لگائے گئے جس سے ملک میں اب تک 25 کروڑ 31 لاکھ 95 ہزار 48 افراد کو ٹیکے لگائے چکے ہیں۔
اس وبا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے شفایابی کی شرح 95.26 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ ایکٹیو کیسزکی شرح گھٹ کر 3.49 فیصد رہ گئی ہے۔
اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 80،834 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثر ین کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 94 لاکھ 39 ہزار 989 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 32 ہزار 62 مریض صحت مند ہوئے جس میں اب تک دو کروڑ 80 لاکھ 43 ہزار 446 افراد ملک میں اس جان لیوا وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز 54 ہزار 531 سے 10 لاکھ 26 ہزار 159رہ گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.