لورن بازار میں ہوئی آگ کی بھیانک تباہی سے متاثرہ دکانداروں کو فوراً معاوضہ دیا جائے/شاہ محمد تانترے
ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی پونچھ نہایت ہی ایمانداری سے عوامی بھلائی کے کاموں میں کوشاں ہیں
پونچھ/19 جون/این ایس آر
روز نامہ نیو سٹیٹ رپورٹر کو موصولہ ایک پریس بیان کے مطابق سابق ایم ایل اے پونچھ شاہ محمد تانترے نے گزشتہ شب لورن بازار میں رونما ہوئےآگ کے ایک ہولناک واردات جس میں نو دکانیں جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہیں جس سے دکانداروں کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہیں پر شدید دکھ اور غم کا اظہار کرتے ھوے حکومت سے مطالبہ کیا ھے کہ ان لوگوں کو فوری معاوضہ دیا جاے جن کا نقصان ھوا ھے
تانترے نے کہا کہ بے روزگار تعلیم یافتہ لوگوں نے قرضہ لیکر کمپیوٹر۔ موبائل فون اور جرنل سٹورز کی دوکانیں کھولی تھیں جہاں سے کچھ بھی نہیں بچایا جاسکا۔ تانترے نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ اس بارے میں فوری کاروائی کرے گی۔
تانترے نے مزید کہا کہ یہاں پر تعینات ڈی سی اور ایس ایس پی نے یہاں پر تعیناتی کے بعد قابل تعریف کام شروع کیے ھیں۔ اور وہ عوام کی بھلائی کے لیے ھر وقت کوشاں رھتے ھیں۔
تانترے نے گزشتہ شب لورن بازار میں لگی اگ کو بجھانے میں فوج اور پولیس کے رول کی تعریف کی۔
ان کی ہی بروقت کاروائی سے بازار میں آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا جس سے بازار کو مزید نقصان ھونے سے بچایا گیا۔