The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

سرینگر میں نامعلوم بندوق برداروں کی کاروائیوں میں اچانک ائی تیزی

حبہ کدل میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک دکاندار کو گولیاں مار کر ابدی نیند سلادیا

0

سری نگر/ 23 جون/ این ایس آر

سری نگر کے علاقے حبہ کدال میں بدھ کی شام 25 سالہ نوجوان ، جسے نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر زخمی کردیا ، اسپتال میں دم توڑ گیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایس ایچ ایم ایس اسپتال ڈاکٹر قوالجیت سنگھ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان عمر احمد کو اسپتال شدید زخمی حالت میں لایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔

فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ پیشہ کے لحاظ سے دکاندار نوجوان کو کیوں گولی مار دی گئی۔

ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.