پونچھ میں عوام کو پانی پہنچانے والی سرکاری پائپیں دکانوں میں برائے سیل
سرکاری پایپیں بیچنے پر تین دکانوں پر پولیس کا چھاپہ، لاکھوں روپے مالیت کا سرکاری مال ضبط
پونچھ/ 24 جون/توصیف رضا گنائی
سرحدی ضلع پونچھ میں بدھ کے روز پولیس نے مینڈھر کوٹن میں یہاں تین دکانوں پر پچھلے کئی سالوں سے کھڑی کی جانے والی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کے واٹر پائپوں کو پایا ہے۔ پولیس زرائع نے بتایا کی مخصوص معلومات کی بنیاد پر پولیس نے خصوصی چھاپہ مار کارروائی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایچ ای کے عہدیداروں کو طلب کیا گیا اور دکانوں کا شٹر کھلا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ دکانوں کے اندر وہ پائپیں ملی ہیں جو سرکاری املاک ہیں اور لوگوں کے استعمال کے لئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پائپوں کو ضبط کیا گیا ہے اور تالے ڈالے گئے ہیں ایک تالا پولیس کی جانب سے ڈالا گیا اور دوسرا محکمہ پی ایچ ای سے۔دریں اثنا ، ایف آئی آر (نمبر 243) دفعہ 409 (سرکاری ملازمین کے ذریعہ اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی) اور 109 (رشوت دینے اور قبولیت سے متعلق معاملات) کے تحت مینڈھر پولیس تھانہ میں درج کیا گیا ہے۔ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار نے بتایا کہ تصدیق کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کی جو بھی ملوث پایا جاتا ہے اسے قانون کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا وہی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندر جیت سنگھ نے کہا کی ایسے غلط کام کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔