The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

پی ڈی ایف سربراہ نے حد بندی کمیشن سے ملاقات کرنے کیلئے پارٹی وفد کا اعلان کردیا

پارٹی کے سینئر لیڈر مشتاق شمیم کی قیادت میں چار رکنی ٹیم کو زمہ داری سونپ دی گئی

0

سرینگر/5 جولائی/این ایس آر

پی ڈی ایف سربراہ حکیم محمد یاسین نے ایل جی انتظامیہ کی طرف سے اُن کے نام ارسال کئے گئے دعوت نامہ کو قبول کرتے ہوئے حد بندی کمیشن کے ساتھ ملاقات کرنے کیلئے چار رکنی وفد کا اعلان کردیا۔ پی ڈی ایف کے پریس بیان کے مطابق وفد میں پارٹی کے سینئر لیڈران مشتاق شمیم جاوید بیگ ایڈوکیٹ رئیس احمد وانی اور میر عبدالرشید شامل ہونگے۔پارٹی وفد جموں کشمیر میں ممکنہ نئے اسمبلی حلقوں کی نشاندہی اور حد بندی کے سلسلے میں آرائیں اور تجاویز تحریری طور پیش کرے گا۔ حکیم یاسین کی ہدایت پر پارٹی کی ڈرافٹنگ کمیٹی نے تفصیلی میمورنذم تیار کرکے رکھ دیا ہے جس کو کمیشن کے سامنے میٹنگ کے دوران زیر بحث لایا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.