The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

ہندوارہ میں کئی اہم رابطہ پلوں کا کام عرصہ دراز سے تشنہ تکمیل

لوگوں کو گونا گوں پریشانیوں کا سامنا، ضلع ایڈمنسٹریشن ٹس سے مس نہیں

0

کپواڑہ/27 جولائی/طارق راتھر

ہندوارہ لنگیٹ کے کئی ایسے پل ہیں جو دس بارہ سال تشنہ تکمیل ہے اور ان پلوں کی نامکمل کا کی وجہ سے ان علاقوں کے لوگوں کو شدید مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ان ان لوگوں کو کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور متعلقہ محکمہ کے عہدایدان ضلع انتظامیہ اس جانب کوئی توجہ مبذول نہیں کررہی ہے اور ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی لاپروائی اور عدم توجہی کی باعث ان پلوں پر ادھا کام تو کیا گیا لیکن باقی ادھا کام ادھورا چھوڑا دیا گیا اور ان اہم پلوں کا کام کئی کئی برسوں سے ادھورا پڑا ہوا ہے دریں اثناء تلواری لنگیٹ کا پل پچھلے دس برس سے تشنہ تکمیل ہے جس کے باعث تلواری اور اس کے آس پاس قریب سیکنڈں گاوں کا رابطہ کٹ کے رہ جاتا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس پل کی نامکمل کی وجہ سے تلواری کے لوگوں کو شدید مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن حکام کی جانب سے دس برس سے اس پل پر ادھورا باقی کاکام ابھی تک مکمل نہیں کیا گیا اور لوگوں کا کہنا ہے کئی چکر متعلقہ دفاتروں کے کاٹے ہے ضلع انتظامیہ کے دفاتروں کے بھی چکر کاٹے گئے لیکن کوئی حل نہیں نکلا نہ کسی نے ان لوگوں کی فریاد سنی اور نہ ہی اس پل پر کام مکمل کیا گیا ادھر راجپوارہ راجوار کے لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں پچھلے کئی برسوں سے ایک رابطہ پل تشنہ تکمیل ہے اور اس پل کی نہ مکمل کی وجہ سے دو حادثے بھی پیش آئے ہیں کہا جارہا ہے کہ دومعصوم بچوں کا زیاں ہوگیاہے اس پل پر لیکن ان حادثات کے بعد بھی محکمہ آر اینڈ بی کے افسران ٹس سے مس نہیں ہوئے اور نہ ہی اس پل مزیدمرمت کا کام شروع کیا گیا اس پل نہ ہونے کی وجہ سے راحپوارہ کے لوگ کئی دقتوں کاسامنا کررہے ہیں اور کئج مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے اگرچہ مقامی لوگوں نے کئی بار متعلقہ افسران کے نوٹسں اس ہل کا مسلہ لایا لیکن دس برسوں سے اس پر کا کام ادھوراچھوڑا ہوا ہے لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے تلواری اور راجپوارہ میں دس برسوں سے تشنہ تکیمل پلوں پر دوبارہ کام۔شروع کرایا جائے تاکہ ان کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.