The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

ملک کی آزادی کی ’ڈائمنڈ جوبلی‘ تقریبات میں سب کی شراکت داری ہو

حکومت ہر مسئلہ پر بحث کے لئے تیار ہے لیکن اپوزیشن ایوان چلنے نہیں دے رہا ہے/وزیراعظم

0

نئی دہلی/27 جولائی/یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبران پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں سب کی شرکت کو یقینی بنائیں اور ملک میں بہترین نمونہ قائم کریں۔ اگلے 25 برسوں میں ملک میں مختلف شعبوں سب سے بہترین ماڈل قائم کرنے کے لئے عوام کی رائے جانیں وزیر اعظم نے یہ مطالبہ پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور ارجن رام میگھوال نے میٹنگ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مسٹر مودی نے اگلے سال 15 اگست کو آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر ’ڈائمنڈجوبلی‘ میں ممبران پارلیمنٹ کی شرکت پر زور دیا اور کہا کہ لوگوں نے ہمیں موقع فراہم کیا ہے کہ ہم عوامی خدمت کے ذریعے ملک کی خدمت کا تجربہ حاصل کریں۔ ارکین پارلیمنٹ کو بھی اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ہر کوئی اس سے جڑا ہوا ہے اور کوئی پیچھے نہ رہے۔
مسٹر میگھوال نے بتایا کہ وزیراعظم نے بتایا کہ سال 2047 میں ہمارا ملک آزادی کے سو برس مکمل کرے گا۔ ہم سب لوگوں کو اس بات کے لئے عزم کرنا چاہئے کہ مختلف شعبوں میں سب سے بہترین نمونہ قائم کریں اور پچیس برسوں کے لئے کام کے لئے منصوبہ تیار کریں۔
بعد میں ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے ذریعہ کئے جارہے ہنگامہ پر اپنے غصے کا اظہار کیا اوراراکین پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ اپوزیشن کی اس ذہنیت کوعوام کے سامنے پیش کرنا ضروری ہے کہ حکومت ہر مسئلہ پر بحث کے لئے تیار ہے لیکن اپوزیشن ایوان چلنے نہیں دے رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.