The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

سی آر پی ایف کے یوم تاسیس پر وزیر اعظم اور ہوم منسٹر کی مبارکباد

0

نئی دہلی/ 27 جولائی/یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نےملک کی سب سے بڑی نیم فوجی دستہ ’سنٹرل ریزرو پولیس فورس‘ (سی آر پی ایف) کے یوم تاسیس پرمبارکباد دی ہے۔
منگل کو ایک ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم نے کہا’’فورس کے سبھی بہادرعملہ اوران کے گھر والوں کو فورس کے یوم تاسیس پر مبارکباد۔ سی آر پی ایف اپنی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے لئے جانا جاتا ہے۔ اس فورس کا ملک کے سکیورٹی نظام میں اہم کردار ہے۔ اٹوٹ قومی اتحاد کو برقرار رکھنے میں اس کا تعاون قابل تحسین ہے‘‘۔ادھر ملک کے ہوم منسٹر شری امت شاہ نے سی آر پی ایف کو انکے یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ھے کہ دنیا کا سب سے بڑے نیم فوجی دستہ ملک میں لا اینڈ آڈر بنائے رکھنے کے ساتھ ساتھ دہشت گرد کاروائیوں کے خلاف لڑائی میں ہمیشہ پیش پیش رہتا ھے انہوں نے مزید کہا کہ اس فورس نے ملک کی آن بان اور شان کے لئے نہایت ہی شاندار کام کئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.