The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

سابق اسرائیلی وزیراعظم کا فلسطین میں افغان ماڈل کی امریکی تجویز مسترد کرنیکا انکشاف

اگر فلسطینیوں کو کنٹرول سونپ دیں تووہ مغربی کنارے میں دہشت گرد ریاست قائم کردیں گے/نیتن یاہو

0

ْ

بیت المقدس/21 اگست/ ایجنسیز

قابض صہیونی حکومت کے سابق وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکا نے انہیں فلسطینیوں پر افغان ماڈل لاگو کرنے کی پیشکش کی جسے انہوں نے مسترد کر دیا تھا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے فیس بک اکائونٹ پر ایک پوسٹ میں نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اس وقت کے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے انہیں 2013 میں بلایا اور انہیں افغانستان کے ایک خفیہ دورے پر مدعو کیا تاکہ یہ دیکھیں کہ امریکا نے کس طرح ایک مقامی ملٹری فورس قائم کی ہے جو دہشت گردی سے لڑنے کے قابل ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ پیغام واضح ہے۔ افغان ماڈل وہ ماڈل ہے جسے امریکا فلسطینی کاز پر بھی لاگو کرنا چاہتا ہے۔نیتن یاہو نے تصدیق کی کہ انہوں نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا اور پیش گوئی کی کہ ایک بار جب امریکا افغانستان سے چلا گیا تو سب کچھ تباہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم وہی نتیجہ حاصل کریں گے اگر ہم فلسطینیوں کو کنٹرول سونپ دیں، فلسطینی سنگاپور میں نہیں رہیں گے وہ مغربی کنارے میں دہشت گرد ریاست قائم کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.