ڈائریکٹر سوشل فارسٹری جموں کشمیر کا دورہ کپوارہ
کئی سرکاری نرسریوں کا کیا معائنہ، نرسریوں کی بہتر رکھ رکھاو پر ڈی ایف او کی تعریف کی
کپوارہ/25 اگست/نجمہ بھٹ
ڈائریکٹر سوشل فارشٹری جموں کشمیر روشن جگی نے کپوارہ اور ہندوارہ کے سوشل فارسٹری نرسریوں کا دورہ کرکے ضلع کپوارہ اور ہندوارہ میں جہاں جہاں پر بھی پنچایتی زمین خالی پڑی ہے ان میں پلانٹشن کرائی جائے انہوں نے کہا امسال شجرکاری مہم کے شروعات کے ساتھ ہی کپوارہ اور ہندوارہ میں ان تمام پنچائیتوں کی زمین میں پلاٹنشن ڈرائیو کی آغاز کیا جائے گیا۔انہوں نے کہا سوشل فارسٹری کی جانب سے ضلع کپوارہ کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی یہ مہم جاری ہے اور اس میں ڈی ڈی سی ممبران ۔بی ڈی سی چیرپرسن ۔سرپنچ کی بھی شمیولیت ہے اور جہاں جہاں پنچایت کے اندر آتی وہاں وہاں سوشل فارسٹری کی نرسریاں لگائی جائے گی ۔اس میں عام لوگوں کا بھی تعاون بہت ضروری ہے ڈائریکٹر کے ہمراہ ڈی ڈی سی راجوار محمد سلیمان میر۔ریجنل ڈئریکٹر معراج الدین ملک ۔ڈی ایف او سوشل فارسٹری کپوارہ ڈاکٹر فیاض احمد بٹ ۔ڈی ایف او بارہمولہ ارشد لالہ ۔رینج آفیسر سوشل فارسٹری ضلع کپوارہ ساجد محبوب کے علاوہ دیگر محکمہ کے افسران موجود تھے اس دوران ڈائریکٹر نے کپوارہ اور ہندوارہ میں سوشل فارسٹری کی جانب سے بنائی گئی نرسریوں کے کام کا جائزہ لیا اور ان نرسریوں میں لگائے گئے پودوں پر ڈی ایف او کی تعریف کی ۔