کابل/ 25 اگست/ ایجنسیز
ذبیح اللہ مجاہد نے صحافیوں سے ملاقات کی: فائل فوٹو
ذبیح اللہ مجاہد نے صحافیوں سے ملاقات کی: فائل فوٹو
کابل: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں کام کرنے والے صحافیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
کابل میں غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ میڈیا کو افغانستان میں کام کرنے کی مکمل اجازت ہے، جب حکومت بن جائے گی تو صحافیوں کو نقل وحرکت کی سہولت دیں گے لہٰذا صورتحال ابھی واضح نہیں ہے تو صحافی محتاط ہوکر کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی سہولت کے لیے تین رکنی ٹیم بھی تشکیل دے رہے ہیں، صحافی دنیا کو افغانستان کی اصل تصویر دکھائیں۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ 10 دن پہلے کی سکیورٹی صورتحال کا آج سے موازنہ بھی کریں۔
اس موقع پر طالبان ترجمان نے اپنے 3 ساتھیوں کے ہمرا صحافیوں کے مسائل بھی سنے۔