روشن کشمیر کے مدیر اعلیٰ عادل اشتیاق کے نانا جی کا انتقال
روزنامہ نیو سٹیٹ رپورٹر کے مدیر اعلیٰ شاھد رشید نے صحافی عادل اشتیاق کے نانا جان کی وفات پر کیا رنج و غم کا اظہار
سرینگر/25 اگست/این ایس آر
روزنامہ روشن کشمیر کے مدیر اعلیٰ کے ناناجی ریشی فروٹ کمپنی کے پرایریٹر حاجی غلام حسن ریشی ساکنہ زینہ گیر سوپور103سال کی عمر میں اس دار فانی سے رحلت کرکے خالق حقیقی سے جاملے ۔اس سلسلے میں روز نامہ نیو سٹیٹ رپورٹر کے مرکزی دفتر واقع ٹینگہ پورہ بائی پاس پر ایک تعزیتی مینٹنگ مدیر اعلیٰ شاھد رشید کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں روز نامہ کے جملہ عملے نے شرکت کی۔ اجلاس میں صحافی عادل اشتیاق سے انکے نانا جان کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔اس کے علاوہ اس سلسلے میں نگوا سکمز جموں کشمیر گورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس اور جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ ،صدر نگوا اشتیاق بیگ،فاطمہ رسول بیگ سرپرست اعلیٰ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ،سوشیل سودن پریذیڈنٹ جموں کشمیر میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن،خالد محمود خان پرزیڈنٹ فشریز ایمپلائز ایسوسی ایشن،ملک غلام حسن صدر ہارٹیکلچر ایمپلائز ایسوسی ایشن،امرین کور صدر صوبہ جموں ایمپلائز کانفرنس وغیرہ نے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک نیک سیرت ،ملنسار اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے ۔مرحوم نے اپنی صد سالہ زندگی میں مختلف شعبوں بالخصوص تجارت ( میوہ صنعت ) میں ایسے کارنامے انجام دئے ہیں جو قابل تحسین اور قابل ستائش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطاکرے ۔آمین ۔