The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

جلیانوالہ باغ کی مقدس زمین ہمیں ہر وقت توانائی دیتی رہیگی/وزیراعظم

ملک کی چو طرفہ ترقی کے لئے ہم سب کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا

0

نئی دہلی/28اگست/یو این آئی وزیراعظم نریندر مودی نے سنیچر کو کہا کہ ہر سطح پر خودانحصاری اور خوداعتماد ی کی بہت ضرورت ہے اور آج ضرورت ہے کہ ہم قوم کی بنیاد کو مضبوط کریں اور اس پر فخر کریں۔
مسٹرمودی نے آج شام جلیاں والا باغ میموریل کے نوتعمیر شدہ کمپلکس کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ امرت مہوتسوپروگرام کے دوران گاوں گاوں میں مجاہدین کو یاد کیا جارہا ہے، ان کا احترام کیا جارہا ہے۔ قومی ہیروز سے وابستہ مقامات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ وہاں نئی جہتیں بھی شامل کی جارہی ہیں۔ جلیاں والا باغ کی طرح دوسرے اہم مقامات کا اپ گریڈیشن کیا جارہا ہے۔ آزادی کی تحریک میں ہمارے قبائلیوں کا اہم کردار ہے لیکن انہیں وہ جگہ نہیں ملی جس کے وہ حق دار تھے۔ حالیہ دنوں میں شہید ہوئے فوجیوں کو مناسب احترام ملا ہے۔
اس موقع پر ثقافت کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی اور کئی ریاستوں کے وزرائے اعلی بھی موجود تھے۔ 13اپریل 1919کو جلیاں والا باغ میں ہوئے قتل عام کو دکھانے کے لئے لائٹ ساونڈ کا پروگرام بھی نشر کیا گیا۔ وزیراعظم کا یہ پروگرام ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مکمل ہوا۔
وزیراعظم نے کہاکہ ملک کی چوطرفہ ترقی کے لئے ہم سب کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔ مجھے اعتماد ہے کہ جلیاں والا باغ کی یہ زمین مسلسل توانائی دیتی رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.