حلقہ انتخاب کرناہ تعمیر و ترقی کے معاملے میں نظر انداز کیوں؟
گورنر انتظامیہ سرحدی علاقے کی عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کے اقدامات اٹھائے/ایڈووکیٹ سلیم میر
کپوارہ/ 28اگست/این،ایس،آر
پیپلیز کانفرس کے سینئر لیڈر ایڈوکیٹ محمد سلیم میر نے وادی کرناہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ھوئے پیپلیز کانفرس کے چئیرمین سجاد غنی لون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرناہ کی تعمیر و ترقی کے لیے سرکار پر اپنا دباو قائم رکھے تاکہ وادی کرناہ کے لوگ بھی راحت کی سانس لے سکیں پارٹی لیڈر ایڈوکیٹ سلیم نے ایل، جی و ضلع انتظامیہ کپوارہ سے کرناہ میں سڑکوں کی مرمت کے علاوہ پانی بجلی وغیرہ جیسی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ھے اُنہوں نے طلبہ کے لیے ایک ھوسٹل کی مانگ بھی کی ھے اور تمام محکمہ جات میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم و صحت پر خاص خیال دیا جائے اُنہوں نے پیلپز کانفرس کو ایک عوامی تحریک، اور عوام کیلے مسیحا قرار دیکر پارٹی کو مضبوط بنانے کا وعدہ دیا ھے