ہندوارہ میں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے دوڑ کا اہتمام
دوڑ میں اول، دوم اور سوم نمبر حاصل کرنے والے نوجوانوں کو اسناد،انعامات سے نوازا گیا
کپواڑہ/11ستمبر/طارق راتھر
آزادی کے مہااتسو کے تحت
ہندوارہ پولیس نے ڈگری کالج ہندوارہ سے لنگیٹ چوک تک مرتھن روڑ ریس کا انعقاد کیا گیا جس دوران ہندوارہ اور اس کے محلقہ علاقوں سے آئے سیکنڈوں اسکولی بچوں اور سیول سوسائٹی کے نوجوانوں نے حصہ لیا یہ روڑ ریس ڈگری کالج ہندوارہ سے صبح ساڈھے چھ بجے شروع ہوئی اور تین گروپوں میں اس دوڑ کو شروع کیا گیا اول گروپ 12/18سال کی عمر کے بچوں کا تھا دوم 18/25سال عمر جبکہ تیسرا 28/40 عمر کے نوجوانوں فعال طور پر اس دوڑ میں حصہ لیا دوڑ کو ڈگری کالج ہندوارہ سے ایس پی ہندوارہ سندیپ گپتا نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جو بعد ازاں لنگیٹ چوک میں اختتام ہوئی ۔ اس دوڑ میں اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے میں انعامات تقسیم کیا گیا۔ اس کے علاوہ بشمول سول معززین ، مقامی آبادی ، نوجوانوں اور بچوں نے تقریب میں شرکت کی۔
آیونٹ کا مقصد مقامی نوجوانوں میں جسمانی تندرستی اور کھیلوں میں مہارت کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا پروگرام کی تکمیل پر تمام فاتحین کوانعامات سے نوازا گیا اور ایس پی ہندوارہ نے ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرکے اسناد سے نوازا اس موقع پر اے ایس پی مشکور احمد ۔ایس ڈی پی اوفارض حسین۔ ڈی وائی ایس پی ڈی آر ڈاکٹر محمد رقیب ۔ڈاکٹر جاوید اقبال ۔ایس ایچ او ہندوارہ پرویز احمد ۔ایس ایچ او لنگیٹ شاہد نذیر شام تھے