واشنگٹن/12 ستمبر/ایجنسیز
امریکا میں نائن الیون حملوں کے 20 سال مکمل ہونے پر گراؤنڈ زیرو پر تعزیتی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کے بعد اب ہمارا افغانستان میں رہنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔
تعزیتی تقریب میں صدر جو بائیڈن، سابق صدور باراک اوباما اور بل کلنٹن بھی شریک ہوئے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں صدر جو بائیڈن اور خاتون اول نے یاد گار پر پھول چڑھائے۔
صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے فوجی انخلاء کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ہر اس ملک میں نہیں گھس سکتا جہاں القاعدہ موجود ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکی افواج نے اسامہ بن لادن کو ہلاک کر کے اپنا مرکزی مشن مکمل کر لیا تھا اس لیے اب ہمارا افغانستان میں رہنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔