گاندربل کے دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان عوام پریشان
*ضلع انتظامیہ عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے کیلے فوری اقدامات اُٹھائے* / شبنم چھترگلی
سرینگر / 15ستمبر/ ریاض بڈھانہ
نوجوان سیاسی، و سماجی کارکن شبنم چھترگلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلع گاندربل کے دیہی علاقوں میں عوام کئی طرح کی مشکلات سے دوچار ھے جہاں سڑکوں کی حالت کافی خستہ ھے وہی پانی،اور بجلی کا نظام بھی کچھ بہتر نہیں اور ضلع انتظامیہ عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے میں ناکام دیکھائی دے رھا ھے غریب عوام کی فریاد سننے کیلے کوئی تیار نہیں اُنہوں نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ھے کہ گاندبل کے دیہی علاقوں میں عوام کو تمام طرح کی بنیادی سہولیات مہیا کی جائے تاکہ اُنہں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔