طالبان راج سے دنیا میں دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ/ وزیراعظم
افغانستان میں عدم استحکام اور بنیاد پرستی جاری رہی تو پوری دنیا میں دہشت گردی اور انتہا پسند نظریات کوفروغ ملے گا
دوشامبے/17 ستمبر/ایجنسیز
ہندوستان نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو مسلط کی گئی حکومت قرار دیا ہے اوراس سے دنیا میں دہشت گردی ، بنیاد پرستی ، عدم استحکام کا خطرہ اور ان کے ملک میں معاشی بحران بڑھنے کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ممالک کو افغانستان کے معصوم لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہائبرڈ موڈ میں منعقد ہونے والی 21 ویں چوٹی کانفرنس کے تحت افغانسان پروقت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سی ایس ٹی او آؤٹ ریچ سمٹ سے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر دوشنبے میں موجود تھے۔
مسٹرمودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں حالیہ پیش رفت کا سب سے زیادہ اثرہندوستان جیسے پڑوسی ممالک پرہوگا ۔ اس لیے اس مسئلے پرعلاقائی توجہ اور تعاون ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں ہمیں چارنکات پر توجہ مرکوز کرنے ہو گی ۔ پہلا مسئلہ یہ ہے کہ افغانستان میں حکومت کی تبدیلی ، بغیر کسی رضامندی یا معاہدے کے ہوئی ہے ۔ دوسرا مسٔلہ یہ ہے کہ اگر افغانستان میں عدم استحکام اور بنیاد پرستی جاری رہی تو یہ پوری دنیا میں دہشت گردی اور انتہا پسند نظریات کوفروغ ملے گا ۔ دوسرے شدت پسند گروہوں کو تشدد کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے کی ترغیب مل سکتی ہے ۔