نوجوانوں کو کھیل کود سرگرمیوں کی طرف راغب کرانے کیلئے سپورٹس کونسل کوشاں
کھیل کود کو آلودگی سے بچانے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں/سیکرٹری
انڈور اسٹیدیم میں سرینگر والی بال ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ چمپئن شپ کا آغاز
سرینگر/18ستمبر/سی این آئی
نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیاں کی طرف راغب کرنے کیلئے سرینگر والی بال ایسوسی ایشن نے جموں کشمیر سپورٹس کونسل کے اشتراک سے 33ویں سنیئر سٹیٹ چمپئن شپ والی بال کا باضابطہ طور پر سرینگر کے انڈور اسٹیڈیم میں سنیچروار کو ہوا۔ سی این آئی کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرنے کیلئے سرینگر والی بال ایسوسی ایشن نے تین روزہ والی بال چمپئن شپ کی شروعات کر دی ہے ۔ اس چمپئن شپ کو جموںکشمیر سپورٹس کونسل کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے جس کا افتتاح سنیچروار کو کیا گیا ۔ چمپئن شپ کا افتتاح سیکرٹری سپورٹس کونسل نظہت گل نے کیا جبکہ اس موقعہ پر کھلاڑیوں کی بڑی تعداد کے علاوہ شائقین بھی موجود تھے ۔ تین دونوں تک چلنے والی اس چمپئن شپ میں جموں کشمیر کے 18اضلاع سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں حصہ لے رہی ہے ۔ چمپئن شپ کا افتتاح کرنے کے بعد سیکرٹری سپورٹس کونسل نظہت گل نے کہا کہ کھیل کود کی سرگرمیوںکو فروغ دینے کیلئے ہم نے جو بھیڑا اٹھا ہے وہ یہاں عیاں ہوتا ہے کہ جموںکشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنی والی 18ٹیمیںاس میں شرکت کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ والی بال ایسوسی ایشن ایک بہترین ریکنگ ایسوسی ایشن کے جن کی کارکردگی پر پوری جموںکشمیر کی انتظامیہ کو فکر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میں اس پلیٹ فارم پر سرکار کا عزم دوہرانا چاہتی ہوں کہ جموں کشمیر میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے اور اپنے بچوں اور بچیوں کے مستقبل کو سنوانے کیلئے کام کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ایسا کوئی کام نہیںہونے دیا جائے گا جس سے یہاں کے کھلاڑیوں حق چھینا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مافیا کو بخشا نہیںجائے گا ۔ اس موقعہ پر والی بال ایسوسی ایشن سرینگر کے منتظمین نے کہا کہ نوجوان کو کھیل سرگرمیوںکی جانب راغب کرنے کیلئے یہ چمپئن شپ منعقد کی جا رہی ہے اور اس کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں میںموجود صلاحیتوںکو ابھرا جا سکے ۔