The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

مودی – بائیڈن ملاقات کا انتظار

افغانستان کا مسئلہ ہندوستان کے لئے نہایت ہی اھم ہے

0

نئی دہلی/ 22 ستمبر/ یو این آئی

وزیر اعظم نریندر مودی کے دہلی سے امریکہ روانہ ہونے کے بعد ،ان کی امریکی صدر جوزف آر بائیڈن سے ملاقات کا انتظار ہونے لگا ہے مسٹر بائیڈن کے بطور امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جمعہ ، 24 ستمبر کو ہونے والی یہ پہلی روبرو ملاقات ہوگی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان کئی اہم امور پر بات چیت ہونی ہے ، جن میں افغانستان کا مسئلہ ہندوستان کے نقطہ نظر سے سب سے اہم ہے وزیر اعظم مودی امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس سے بھی الگ سے ملاقات کریں گے۔ محترمہ ہیرس کی والدہ کا تعلق تمل ناڈو سے ہے۔ وزیر اعظم کے ساتھ قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال اور سیکرٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا بھی ہیں۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر پہلے سے ہی وہاں موجود ہیں۔
مسٹر مودی آج صبح تقریبا 11 بجے ایک خصوصی طیارے سے امریکہ روانہ ہوئے۔ انہوں نے امریکہ تک پہنچنے کے لیے افغانستان کی فضائی حدود کا استعمال نہیں کیا۔ حکومت ہند نے اس کے لیے پاکستان سے اجازت مانگی تھی اور پاکستان کی فضائی حدود سفر کے لیے استعمال کی گئی ۔ قبل ازیں سنہ 2019 میں پاکستان نے وزیر اعظم مودی اور صدر رام ناتھ کووند کے بیرونی سفر کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔
حال ہی میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے خبردار کیا تھا کہ افغانستان میں حالیہ پیش رفت ہمارے جیسے پڑوسی ممالک پر سب سے زیادہ اثر ڈالے گی۔ انہوں نے عالمی برادری سے اس مسئلے پر توجہ دینے اور تعاون کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.