کرالپورہ/22 ستمبر/نجمہ بٹ
محکمہ آیوش و آئی سی ڈی ایس کرالپورہ کی طرف سے سونتھی پورہ کرالپورہ میں طبعی ایک کیمپ کا انعقاد ہوا۔
اس دوران کئی حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماوّں اور بچوں کو مقوی غذائیات فراہم کیے گئے
جبکہ اس دوران بچوں، اور حاملہ خواتین کو طبعی امداد بھی فراہم کی گئیں۔ طبی کیمپ کا انعقاد ایوش یونٹ کرالپورہ کے سربراہ ڈاکٹر الطاف احمد اور پرویز احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کیا تھا اس دوران ڈاکٹر الطاف احمد نے اس نمائندے کو بتایا کہ وہ اسطرح کے کیمپوں کا انعقاد دیگر دیہات میں بھی منعقد کرانے کے خواہش مند ہیں اور دیگر دیہات میں بھی ایسے پروگرامات مستقبل قریب میں کئےجائیں گے ۔