سرینگر/22 ستمبر/این ایس آر
جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے ایک تین رکنی وفد جس میں سینئر پارٹی لیڈران عابد انصاری، خورشید عالم اور پارٹی یوتھ ونگ کے صدر شیخ عمران شامل تھے نے ڈی سی سرینگر اعجاز اسد سے انکے دفتر میں ملاقات کی ، وفد نے ڈی سی اعجاز اسد سے ڈل کے باشندوں ، برزہامہ کے مقامی لوگوں اور کاریگروں کے قرضے معاف کرنے سے متعلق مسائل پر ایک میمورنڈم پیش کیا۔ اس کے علاوہ ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن ، زیوان میں پتھر کانوں کی کھدائی اور مولناگ کے لوگوں کے مویشی چرانے کے حقوق پر بھی ڈی سی سے تفصیلی بات چیت کی۔