چین نے افغانستان پر سے معاشی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے
افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اس کا قومی اثاثہ ہیں، اس پر صرف افغان عوام کا حق/وانگ ژی
بیجنگ/23 ستمبر/ایجنسیز
جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کا افغانستان کی صورتحال پر ورچوئل اجلاس ہوا جس سے خطاب میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ افغانستان پر سے معاشی پابندیاں ختم ہونی چاہئیں، افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اس کا قومی اثاثہ ہیں اور ان زرمبادلہ کا تعلق افغان عوام سے ہے۔
چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے زرمبادلہ کا افغان عوام کو ہی استعمال کرنا چاہیے، افغانستان پر سیاسی دباؤ کے لیے افغان زرمبادلہ ذخائر کو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔