The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

گورنر انتظامیہ مائگرینٹ کشمیری پنڈتوں کے ماہانہ ریلیف کو فوری طور واگزار کریں

ریلیف کی عدم ادائیگی سے مائگرینٹ کشمیر پنڈت خاندان فاقہ کشی کے شکار / ببیتا بٹ

0

سرینگر/23ستمبر/این،ایس،آر

بی جے پی مہیلا مورچہ پلوامہ کی صدر ببیتہ بٹ نے اپنے ایک بیان میں ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ھے کہ ترک سکونت کرنے والے کشمیری پنڈتوں کے ماہانہ ریلیف کو فوری طور واگزار کیا جائے انہوں نے کہا ھے کہ گزشتہ مہینے سے مائگرینٹ کشمیری پنڈتوں کا ماہانہ ریلیف رکا پڑا ہوا ھے جس کی وجہ سے پہلے سے ہی پریشانیوں میں
گرے مائگرینٹ کشمیری پنڈت خاندان مزید پریشانیوں میں مبتلا ہوگئے ہیں کیونکہ مائگرینٹ پنڈتوں میں اکثر خاندان اپنے گھروں سے دور جموں اور ملک کے دیگر ریاستوں میں کسمپرسی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔ ماہانہ سرکاری ریلیف ہی انکا واحد سہارا ھے جس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بزرگ بیمار اپنے دوائیاں خرید نہیں پارہے ہیں اس کے علاوہ ماں باپ بچوں کی اسکول فیس اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء وغیرہ بھی نہیں خرید پارہے ہیں۔ مہیلا بی جے پی لیڈر نے لفٹننٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ھے کہ وہ فوری طور اس حساس انسانی مسئلے کی طرف توجہ دیکر اس کو حل کریں انہوں نے حکمران جماعت کو بھی الیکشن کئے گئے اپنے وعدوں کی یاد دھانی کرائی جس میں انہوں نے کشمیری مائگرینٹ پنڈتوں کو واپس وادی میں عزت کے ساتھ بسانے کے علاوہ ان کے لئے دیگر کئی مراعات دینے کی بات کی تھی۔ بی جے پی مہیلا لیڈر نے سرکار کے ان وعدوں کی خلی اڑاتے ہوئے کہا ھے کہ وادی میں بسانا دور کی بات موجودہ گورنر انتظامیہ نے تو کشمیری مائگرینٹ پنڈتوں کا ماہانہ ریلیف بھی روک دیا ھے جوکہ ان کے ساتھ کیا گیا ایک بڑا دھوکے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی ایک بدترین خلاف ورزی ھے کیونکہ ان مائگرینٹ پنڈتوں میں اکثر بزرگ لوگ بیمار رہتے ہیں جن کا ریلیف رک جانے کی وجہ سے ان کی صحت کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ھے۔
اُنہوں نے ریلیف کی عدم ادائیگی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور ان خاندانوں کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا جو اس طرح کے ریلیف پر مکمل طور پر انحصار کرتے ہیں اور ان کے پاس آمدنی کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہیں۔ اُنہوں نے حکمران جماعت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج کشمیری مائگرینٹ پنڈت اپنے حقوق کو لے کر سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ببیتا بھٹ نے حکمران جماعت سے مخاطب ہوکر کہا ھے کہ وہ اب کی بار اس وہم و گماں میں نہ رہیں کہ انکو کشمیری پنڈتوں کے ووٹ ملیں گے۔ آخر پر اُنہوں نے ایل جی،انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت سے غریب خاندانوں کو فاقہ کشی سے بچانے کے لیے بغیر کسی تاخیر کے ریلیف کو فوری طور واگزار کرنے کا مطالبہ دھرایا ھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.