جے کے میڈیا گلڈ کا وفد ڈائریکٹر انفارمیشن سے ہوا ملاقی ، اخبارات اور ورکنگ جرنلسٹس کو درپیش مختلف مسائل پر ہوا تبادلہ خیال
ڈائریکٹر موصوف نے تمام جائز مسائل کو ترجیع بنیادوں پر حل کرانے کی کرائی یقین دہانی
سرینگر/ 2اگست/ریاض بڈھانہ
جموں کشمیر میڈیا گلڈ جوکہ انڈین جرنلسٹ یونین (IJU)کے ساتھ منسلک ہے کا ایک وفد آج تنظیم کے صدر میر اعجاز، نائب صدر بلال بزاز، ترجمان شاہد رشید، کنوینر خالد قریشی اور خزانچی جہانگیر بخاری و ایسوسی ایشن کے دیگر اراکین کے ہمراہ ڈائریکٹر انفارمیشن مسٹر اکھشے لابرو سے انکے دفتر پولو ویو میں ملاقی ہوا۔ وفد نے مسٹر لابرو کو ڈائریکٹر انفارمیشن تعینات ھونے پر مبارک باد پیش کی۔ ملاقات کے دوران جے کے ایم جی کے وفد نے ڈائریکٹر موصوف کو اخبارات کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور ان سبھی مسائل پر ڈائریکٹر موصوف سے سیر حاصل تبادلہ خیال کیا۔ جن مسائل و معاملات پر ڈائریکٹر صاحب سے گفت وشنید ہوئی۔ ان میں ورکنگ جرنلسٹس کیلئے ایکریڑیشن کارڈز، صحافیوں کیلئے ویلفیئر فنڈ، نئے اخبارات کی ایمپنلمنٹ،اشتہارات کے قیمتوں میں بڑھاوا اور اشتہارات کی منصفانہ تقسیم سرفہرست رہے۔
میٹنگ کے اختتام پر ڈائریکٹر انفارمیشن نے وفد کو یقین دلایا کہ محکمہ جے کے میڈیا گلڈ کے وفد کی طرف سے تمام پیش کئے گئے جائز مطالبات و مسائل کو حل کرانے کیلئے وعدہ بند ہے ۔ انہوں نے وفد کو اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کیلئے انکا محکمہ کوئی کسر باقی نہیں رکھے گا۔ انہوں نے میڈیا سے وابستہ اداروں اور محکمہ کے درمیان بہتر تال میل پر بھی زور دیا۔