The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

بابا نگری میں عقیدت و احترام سےحضرت میاں بشیر احمد لاروی کا پہلا یوم وصال منایا گیا

جموں و کشمیر کے اطراف واکناف سے آئے ہوئے ہزاروں عقیدت مند ہوئے درود و ازکار کے مجالس میں شریک

0

بابا نگری/14اگست/الطاف حسین

وسطیٰ ضلع گاندربل سے ملحقہ علاقہ بابانگری وانگت میں میاں بشیر احمد لاروی کا پہلا یوم وصالِ بڑے عقیدت اور احترام سے منایا گیا. اس موقع پر شب خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں متعدد علمائے کرام نے قرآن پاک کی تلاوت، اسلامی تعلیمات، درود اذکار کی محفلیں آراستہ کیں۔
الحاج میاں بشیر احمد لاروی کے وفات کی پہلی برسی کے موقع پر ہزاروں عقیدت مند اور زائرین انکے آستانے پر موجود رہے۔ تقریب کے آخر پر موجودہ سجادہ نشین میاں الطاف احمد نظامی نے تمام عقیدت مندوں کا شکریہ ادا کیا اور انکے لئے خصوصی دعاؤں کا بھی اہتمام کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.