The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

گوجر بکروال برادری کے لوگوں کا اپنے مطالبات کو لیکر اننت ناگ کے وزیر باغ میں احتجاج

*اگر شیڈول ٹرائب کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کی گئی تو ہم خاموش نہیں رھے گے*/ حاجی یوسف

0

بڈگام/ 30ستمبر/ ریاض بدھانہ

ضلع اننت ناگ سے کے گوجر بکروال طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اپنے مطالبات کو لیکر اننت ناگ کے وزیر باغ میں زبردست احتجاج کیا ۔ اس دوران سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور جم کر نعرے بازی کی۔ اس احتجاج میں گجر بکروال کانفرنس کے لیڈران کے علاوہ بیرون ریاست کے گجر طبقہ سے تعلق رکھنے والے لیڈران نے شرکت کی اور گجر بکرول طبقے کے لوگوں کے حقوق کو تحفظ دینے کیلے آواز بلند کی اس موقع پر ہمارے نمائندے سے بات کرتے ھوئے ھوئے گجر بکروال کانفرنس کے صدر حاجی یوسف مجنوں نے کہا کہ’آج یہاں ہمارا احتجاج درج کرانے کا مقصد یہ ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے یہ افواہیں پھیل رہی ہیں کہ جن لوگوں کا تعلق اس زمرے سے نہیں ہے، انہیں درج فہرست قبائل کے 10 فیصد کوٹہ میں شامل کیا جا رہا ہے۔ اس زمرے میں لایا جا رہا ہے، جو قابل تشویش ھے اس سے نہ صرف ہمارے حقوق تلف ھونگے بلکہ ہماری شناخت بھی ختم ھوجائے گی ہمارا اپنا ایک کلچر ھے اپنی زبان ھے یعنی کہ ہم اپنی شناخت رکھتے ھیں دوسرے لوگوں کو اس زمرے میں لانے سے جہاں ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے معترف ھوگا وہی ہماری شناخت بھی کھوجائے گی ۔ دریں اثناء گجر بکروال کانفرنس کے صوبائی صدر اشتیاق احمد بھٹی نے ہمارے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ھوئے کہا کہ گوجر بکروال طبقہ کے لوگ آج اس ترقی یافتہ زمانے میں بھی در در کی ٹھوکریں کھا رھے ہیں ہمارے خانہ لوگوں کو ابھی تک کوئی ایک جگہ بسا نہیں پایا ہم مرکزی سرکار سے یہ تواقعہ رکھتے تھے کہ آنے والے وقت میں ہمارے لوگوں کی تعمیر وترقی کیلے کچھ بہتر کیا جائے گا تاہم یہ جو ہمارے حق کو تقسیم کرنے کی افوائیں اُڈ رھی ہیں یہ قابلِ تشویش ھیں اور یہ ہمارے حقوق کے ساتھ کھلواڑ ھے جس سے کبھی بھی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ہم اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر لڑیں گے۔ ہم UT اور مرکزی حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ مستقبل میں کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں اگر اُٹھایا تو وہ ایک تاریخی غلطی ہوگی ، جسے ہم کبھی برداشت نہیں کریں گے۔”سماجی کارکن شازیہ چودھری نے بتایا کہ ہمارے ساتھ ٹکراو سے مسائل پیدا ہونگے جس کے لیے حکومت خود زمہ دار ھوگی اور حکومت کی اس لڑائی کا سامنا نہ صرف جموں کشمیر بلکہ پورے ھندوستان میں کرنا ھوگا
سماجی کارکن نور محمد ترالی نے بتایا کہ یہ گوجر بکروال برادری کے لوگوں کا ایک جائز مطالبہ ہے جس پر حکومت کو سنجیدگی سے غور کرنا ھوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.