نئی دہلی/ 24 اپریل/ایجنسیز
کانگریس جنرل سکریٹری اور کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے اسٹار پرچارکوں میں سے ایک پرینکا گاندھی منگل کو کرناٹک میں انتخابی مہم چلائیں گی۔
پیر کو یہاں کانگریس کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق، محترمہ گاندھی کرناٹک میں خواتین سے بات چیت کریں گی اور ریاست میں مختلف مقامات پر روڈ شو کے علاوہ ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔
کرناٹک قانون ساز اسمبلی کی 224 نشستوں کے لیے 10 مئی کو انتخابات ہوں گے اور نتائج کا اعلان 13 مئی کو کیا جائے گا۔
اپوزیشن کانگریس اقتدار میں واپسی پر نظریں جمائے ہوئے ہے جب کہ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی اپنا اقتدار برقرار رکھنے کی امید ہے۔