77ویں یوم جشن آذادی کے موقع پر سنگلدان میں بڑی تقریب کا انعقاد
روز نامہ نیو سٹیٹ رپورٹر کے نمائندے کو عمدہ صحافت کے عوض سند سے نوازا گیا
بی ڈی سی نویدہ بیگم نے تقریب پر قومی ترنگا لہرایا اور سلامی لی
سنگلدان/15 اگست/راہی ریاض
ہمارے ملک میں آزادی کی 77ویں سالگرہ بڑی ہی جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ سنگلدان میں بھی جشن آزادی کی ایک پر رونق تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب پرسنگلدان کی بی ڈی سی نویدہ بیگم قومی پرچم لہرایا اور سلامی لی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہر سال 15 اگست کو ملک گیر سطح پر یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ موجودہ دور میں ملک ہندوستان کے اندر جمہوری اقدار اوراس کے سماجی وسیاسی تانے بانے کو غیرمعمولی نقصان پہچایا گیا ہے، جس سے ملک میں نفرت کا ماحول پایا جارہا ہے۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم نے اپنے اسلاف کی خدمات کو اس طرح نہیں یاد کیا جیسے کہ ہماری ذمہ داری تھی۔ امید ہی نہیں یقین بھی ہے کہ ہم اپنے مجاہدین آزادی نیز اسلاف کی قربانیوں کے حوالے سے اپنے جلسوں میں مثبت انداز میں گفتگو کریں اور جنہوں نے اپنی جانیں وطن عزیز کیلئے قربان کیں ہم ان کو سلام کرتے ہیں اور تا قیامت ان کو یاد رکھینگے آخر میں بچوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ نائب تحصیلدار سنگلدان پرنسپل ہائر سیکنڈری اسکول سنگلدان اور چوکی آفیسر سنگلدان۔آی آر پی و23 آر آر کے ذمہ داران بھی زینت اسٹیج بنے ہوے تھے۔سوشل ورکر فرید احمد کو بھی انعامات سے نوازا گیا اور آخر میں نیو سٹیٹ رپورٹر کے نمائندے راہی ریاض کو عمدہ صحافت اور گاؤں کے مسائل کو اجاگر کرنے پر اسناد سے نوازا گیا۔