The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

پولیس نے کیا یوسمرگ دودھ گنگا سے چار طلباء کو بچا کر محفوظ مقام پر منتقل

*طلباء اپنے کیمپ کے قریب جنگلی جانوروں کو حملہ کرنے کے لیے آتے دیکھ کر گھبرا گئے تھے*

0

بڈگام /20اگست/ریاض بڈھانہ

گزشتہ شب تقریباً 9 بجکر 12 منٹ کو پولیس چوکی پکھرپورہ کو معتبر زرایع سے ایک ایمرجنسی فون کال موصول ہوا جس میں یہ جانکاری دی گئی کہ کوئل پلوامہ کے چار طالب علم جنہوں نے یوسمرگ کے دودھ گنگا علاقے میں کیمپ لگایا ہیں ،انہوں نے اپنے کیمپ کے ارد گرد چند جنگلی جانوروں کو دیکھا جو حملہ کرنے کی غرض سے آئے ہیں جس کی وجہ سے طلباء کافی گھبرا گئے ہیں اور انہیں فوری مدد کی ضرورت ہے اس دوران بغیر کسی دیر کیے پولیس چوکی پکھرپورہ کی ایک ٹیم نے 181 بٹالین، سی آر پی ایف، ایف کائی کے تعاون سے فوری کاروائی کرتے ہوئے چاروں طلباء کو بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا جن کی شناخت ڈار عدنان شکیل ولد شکیل احمد ڈار ساکنہ تلن گام پلوامہ۔ عمر 17 سال ،موسعین عرفان گنائی ولد عرفان الرشید گنائی کوئل پلوامہ، عمر 18 سال ، عدنان شبیر بٹ ولد شبیر احمد بٹ کوئل پلوامہ ،عمر 17 سال اہرار ظہور گنائی ولد ظہور احمد گنائی ساکنہ کوئل پلوامہ عمر 17 سال کے طور پر ہوئی تاہم پولیس کی جانب سے کی گئی اس فوری کاروئی کو عوامی سطح پر بھی کافی سرہایا جارہا ہے عام لوگوں کا کہنا ہے کہ بڈگام پولیس ہمیشہ عوام کی خدمت کیلے پیش پیش رہتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.