کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے انیسہ منظور کو پی ایچ ڈی ڈگری سے نوازا گیا
انیسہ منظور نے اپنا ریسرچ پروگرام ڈاکٹر سلیمہ جان اور پروفیسر ایم وائی گنائی کی مشترکہ نگرانی میں کیا مکمل
سرینگر/ 4نومبر/این ایس آر
انیسہ منظور دختر منظور احمد شاہ جو کہ کشمیر یونیورسٹی سے سوشیالوجی میں فلسفہ ڈاکٹری کی تعلیم یونیورسٹی کی رجسٹریشن نمبر 39096-W-2003 کے تحت جاری رکھے ہوئی تھی جس نے، انسٹی ٹیوٹ آف کشمیر اسٹڈیز، اسکول آف سوشل سائنسز کے نظم و ضبط میں مستقل بنیادوں پر پی ایچ ڈی پروگرام کی پیروی کرتے ہوئے ، ڈاکٹر سلیمہ جان، ریسرچ سائنٹسٹ EMMRC و شعبہ تاریخ کے پروفیسر ایم وائی گنائی کی مشترکہ نگرانی میں "سوشل ایکسکلویزن ڈل ڈویلرز کا اے کیس اسٹڈی” کے عنوان پر اپنا ریسرچ کردہ مقالہ پیش کیا اس دوارن محترمہ انیسہ منظور کو یونیورسٹی کی جانب سے شعبہ سماجیات ، میں پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹریٹ ،ایک تعلیمی سند ہے جو کسی ادارے کی جانب سے کسی خاص شعبۂ علم میں اعلٰی مدارج تک فضیلت حاصل کرنے کے بعد عطاء کی جاتی ہے؛ اس درجۂ تعلیم کو عام طور پر پی ،ایچ ،ڈی کے متبادل بھی استعمال کیا جاتا ہے جس کے حصول کے بعد وہ مذکورہ شخصیت اس شعبۂ علم میں دیگر طلبہ کو علامۂ فلسفہ کے درجے تک تعلیم دے سکتی ہے۔