پی ڈی پی لیڈر وحید پرہ کے نام اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے نوٹس اجراء
سات دنوں کے اندر جواب دائر کرنے کی ہدایت
سرینگر/27 نومبر/وی او آئی
جموں و کشمیر اسمبلی نے پی ڈی پی کے ممبر اسمبلی وحید الرحمان پرہ کو نوٹس جاری کیا ہے اور انہیں جواب دینے کےلئے 7دن کا وقت دیا گیا ہے ۔وی او آئی کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے نذیر احمد خان گریزی نے استحقاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے اور نذیر احمد گریزی نے اسمبلی کے سپیکر کے سامنے تحریری طور کہا ہے کہ پی ڈی پی کے ممبر موصوف نے اُن کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کااستعمال کیا جس کی تحقیقات کی جائے ، گزشتہ روز اسمبلی سیکٹریٹ میں وحید پرہ کو نوٹس جاری کرکے سات دن کے اندر اپنا جواب پیش کرنے کو کہا ہے ۔ واضح رہے کہ 8نومبر کو اسمبلی سیشن کے دوران لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وحید الرحمان پرہ اور ایم ایل اے گریز نذیر احمد گریزی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور ایک دوسرے کے خلاف الزامات بھی لگاگئے گئے۔