The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

ایم۔ایل۔اے گلاب گڑھ انجینئر خورشید احمد کا چسانہ میں عوامی جلسہ سے خطاب

عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرانے کی کرائی یقین دہانی

0

سنگلدان/28 نومبر/راہی ریاض

ایم۔ایل۔اے۔ گلاب گڑھ چوہدری انجینئر خورشید احمد نے تحصیل چسانہ کی دور دراز پنچائت حسوعات۔بی میں عید گاہ ستھری کے مقام پر آج عوامی جلسہ سے خطاب کیا۔ عوام نے ایم۔ایل۔اے۔ موصوف کے سامنے بجلی٫ پانی٫راشن٫ سڑک٫ صحت اور تعلیم سے متعلق مختلف مسائل پیش کیۓ۔ موصوف نے عوام کے مسائل کو گہرائ سے سُنا۔ عوام سے خطاب کرتے ہوۓ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کے ہر جائز مطالبہ پر سختی سے غور کیا جاۓ گا اور ان کا حل ترجیح بنیادوں پر کیا جاۓ گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی٫ پانی٫راشن٫ سڑک ٫صحت اور تعلیم کے مسائل عوام کے بنیادی مسائل ہیں اور ان کے فوری حل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ جاری ترقیاتی پروجیکٹس کو جلد مکمل کروایا جاۓ گا اور نۓ ترقیاتی پروجیکٹس کا تخمینہ بنا کر ان پر بھی کام شروع کیا جاۓ گا۔ انہوں نے کہا کہ عُمر صاحب کی وزارت کے تمام وزراء ان کے قریبی رابطہ میں ہیں اور اس دور افتادہ علاقہ کی ترقی اور خوشحالی کے لیۓ کوشاں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.