The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

ڈار محلہ، پالہالن پٹن کے لوگ چار دن سے پینے کےپانی سے محروم

ہرگھر نل اور گھر گھر جل کا نعرہ فلاپ، عوام پریشان

0

پٹن/10 دسمبر/ عاشق تلگامی

پالہالن پٹن کے ڈار محلہ میں گزشتہ چار دنوں سے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگ سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ پانی نہ ہونے کی وجہ سے روزمرہ کے کام کاج متاثر ہو رہے ہیں، اور عوام میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔پانی کی اس قلت کے خلاف مقامی لوگوں نے سڑک پر آنے کی کوشش کی تاکہ اپنا احتجاج درج کروا سکیں، لیکن اسی دوران سب ڈویژن پٹن کے اے ای ای پی ایچ ای موقع پر پہنچے اور مقامی لوگوں سے بات کی۔ اے ای ای نے عوام کے مسائل غور سے سنے اور فوری طور پر علاقے میں واٹر ٹینکر روانہ کیا تاکہ وقتی طور پر پانی کی سپلائی بحال ہو سکے۔اس موقع پر اے ای ای پی ایچ ای سب ڈویژن پٹن نے لوگوں کو یقین دلایا کہ پانی کی قلت اوپر کی سپلائی لائن سے ہے جہاں سے علاقے کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بارش یا برفباری ہوتی ہے تو پانی کی یہ قلت ختم ہو جائے گی۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد مسئلے کو حل کیا جائے تاکہ پانی کی فراہمی مستقل طور پر بحال ہو سکے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.