جموں و کشمیر اور لداخ کے خصوصی مہمانوں کا یوم جمہوریہ تقریبات دیکھنے کے لیے مدعو کیے جانے پر خوشی کا اظہار
نئی دہلی میں یوم جمہوریہ کی تاریخی تقریبات میں جموں و کشمیر سے 120 اور لداخ سے 70 مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے والے اشخاص شرکت کریں گے
سرینگر/24جنوری/پی آئی بی
26 جنوری ملک کے ہر شہری کے لیے ایک خاص دن ہے۔ یہ اس دن کی نشاندہی کرتا ہے جب ہندوستان کا آئین – انصاف، مساوات، آزادی اور بھائی چارے کے لیے رہنما قوت – نافذ ہوا تھا۔2025 کے یوم جمہوریہ کی تقریبات کچھ وجوہات کی بنا پر خاص ہونے والی ہیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ اس سال آئین کے نافذ ہونے کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں۔2025 کی تقریبات کو منفرد بنانے کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ اس سال، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 10,000 خصوصی مہمانوں کو نئی دہلی کے کرتویہ پاتھ میں یوم جمہوریہ کی پریڈ دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ یہ مہمان اپنے اپنے علاقوں میں کامیاب اور بہترین کارکردگی دکھانے والے ہیں اور سوارنم بھارت کے معمار ہیں۔ہندوستان کے دیگر حصوں کی طرح ہی جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے سے تقریباً 120 اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے سے تقریباً 70 کامیابی حاصل کرنے والے بھی اس سال تاریخی یوم جمہوریہ کی تقریبات کا حصہ ہوں گے۔یہ کامیابیاں زندگی کے مختلف شعبوں سے حاصل کی گئی ہیں اور ان میں طلباء، کاریگر، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پی ایم وشوکرما یوجنا کے استفادہ کنندگان، پی ایم سوریہ گھر یوجنا کے استفادہ کنندگان، تعمیراتی کارکن، متحرک دیہات کے رہائشی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے واٹر واریئرس شامل ہیں۔ان مدعوین میں سے ہر ایک ہمت اور عزم کی کہانی کی نمائندگی کرتا ہے اور قوم کی تعمیر کے مقصد میں اپنا حصہ ڈالنے کے جذبے کے مجسم کے طور پر کام کرتا ہے۔جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں نے بارہا یہ ثابت کیا ہے کہ اگر کوئی اپنے مقصد کے لئے پرعزم اور مستحکم ہے تو کوئی بھی رکاوٹ انہیں اپنے مقصد کو حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی۔مرکزی حکومت نے مدعو مہمانان کی رہائش اور دیگر لاجسٹک سپورٹ کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں اور مدعو کیے گیے مہمانان کے لیے ایک یادگار اور آرام دہ تجربہ کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی ہے۔حکومت ہند ان شہریوں کی کامیابیوں اور شراکت کو تسلیم کرنے کے لیے پرعزم ہے جو ایک خوشحال قوم بننے کی طرف ملک کے سفر کا ایک لازمی حصہ ہیں۔