The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے صحافی ماجد حیدری کی پی ایس اے کے تحت نظربندی کو کالعدم قرار دے دیا

معروف صحافی ماجد حیدری کو ستمبر 2023 میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیا گیا تھا گرفتار

0

سرینگر/ 19 فروری/ ایجنسیز

جموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز صحافی ماجد حیدری کی پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت نظر بندی کے حکم کو منسوخ کردیا۔
صحافی کے وکیل محمد یوسف بھٹ نے پی ٹی آئی کو بتایا، جسٹس وی کے چٹرجی نے پی ایس اے کے تحت حیدری کی نظر بندی کو منسوخ کر دیا۔
حیدری کو ستمبر 2023 میں بھتہ خوری اور ہتک عزت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر PSA کے تحت مقدمہ درج کر کے کوٹ بھلوال جیل میں بند کر دیا گیا تھا۔
دریں اثنا، ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم کی جانب سے پی ایس اے کے تحت نظر بندی کو چیلنج کرنے والی درخواست کو خارج کر دیا۔
میاں عبدالقیوم کو گزشتہ سال دسمبر میں 2020 میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ایڈوکیٹ بابر قادری کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.