The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

جے ڈی یو کی طرف سے وترھیل بڈگام میں ورکرز کنونشن کا انعقاد

یو ٹی صدر جی ایم شاہین نے کنونشن میں شامل پارٹی ورکران سے کیا خطاب

0

بڈگام/ 25 فروری/ عاشق تلگامی

جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) نے آج وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے وترھیل گاؤں میں ایک ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا، جس میں شدید بارش کے باوجود بڑی تعداد میں کارکنوں اور عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر جے ڈی یو کے یو ٹی صدر جی ایم شاہین کے ساتھ ساتھ ریاستی ایگزیکٹو باڈی کے اراکین بھی موجود تھے۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جے ڈی یو یو ٹی صدر جی ایم شاہین نے اہم سیاسی اور معاشی امور پر روشنی ڈالی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے آئندہ بجٹ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دیکھنا یہ ہوگا کہ حکومت کس طرح فنڈز مختص کرتی ہے اور عوام کو کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومتی پالیسیوں اور ان کے روزمرہ زندگی پر اثرات کے بارے میں چوکنا رہیں۔

حالیہ سیاسی پیش رفت پر بات کرتے ہوئے جی ایم شاہین نے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر تنقید کی اور کہا کہ ان کے بیانات میں تبدیلی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ جموں و کشمیر کی سیاست میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

کنونشن میں کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی تھا، جس سے علاقے میں جے ڈی یو کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے زمینی سطح پر تنظیم کو مزید مستحکم کرنے اور آئندہ سیاسی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیاریوں پر زور دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.