The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

عیدالفطرکی تقریب سعیدکے پیش نظر

مستقل، عارضی ملازمین کی تنخواہیں اور فیرپرائس شاپ ڈیلروں کا کمیشن جلدی واگزار کیا جائے/اعجاز خان

0

سری نگر/19 مارچ/این ایس آر
سینئر ٹریڈیونین لیڈراورملازم انجمنوں کے سب سے بڑے مشترکہ پلیٹ فارم ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی EJCCکے چیئرمین اعجازاحمدخان نے بدھ کے روز حکومت سے اپیل کی کہ مستقل اور عارضی ملازمین بشمول ڈیلی ویجروں ،کیجول لیبروں ،آنگن واڑی ورکروں وہیلپروں اور یومیہ اُجرت پرکام کرنے والے دوسرے محنت کش طبقے کی تنخواہیں اور فیرپرائس شاپ ڈیلروں کا کمیشن جلدی واگزار کیاجائے تاکہ سبھی لوگ عیدالفطرکی تقریب سعید خوشی وسکون کیساتھ مناسکیں ۔ایک بیان میں ٹریڈ یونین رہنما اعجاز احمدخان نے کہاکہ اب جبکہ عیدالفطر کی تقریب سعید منانے میں 2ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے تو سماج کے سبھی طبقے عید کے پیش ضروری گھریلو سامان اور اہل خانہ کیلئے کپڑے وغیرہ خریدنے کی شروعات کرچکے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مستقل اور عارضی ملازمین اور فیرپرائس شاپ ڈیلربھی اپنے اہل خانہ کیساتھ خوشی کیساتھ عیدمناناچاہتے ہیں ،اسلئے ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ تمام ملازمین اور دوسرے محنت کش طبقے کی تنخواہیں اور اُجرتوںکو عیدکے پیش نظررواں ماہ ہی واگزار کیاجائے ۔اعجاز احمدخان نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اوروزیراعلیٰ عمرعبداللہ سے اس ضمن میں ذاتی دلچسپی لینے کی اپیل کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.