بارہمولہ پولیس کی طرف سے ضلع بھر میں "تھانہ دیوس” کا انعقاد
تھانہ دیوس مہم کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کو کم کرنا ہے
بارہمولہ 27 مارچ: عاشق تلگامی
بارہمولہ پولیس نے عوامی رابطہ مہم کے تحت تھانہ دیوس مختلف علاقوں میں منایا، جن میں پولیس اسٹیشن شیری، اوڑی، کریری، کنزر، ٹنگمرگ اور بونیار کے علاوہ پولیس پوسٹ پلہالن، کونگامڈارہ، اڑوسہ، کمل کوٹ اور بابا ریشی شامل ہیں۔
ان تقریبات کی صدارت ضلع کے گزیٹڈ افسران نے کی، جن کے ساتھ متعلقہ ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ان نشستوں میں معزز شہریوں، تاجروں کی تنظیموں اور مسجد کمیٹیوں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افسران نے عوامی مسائل کو بغور سنا اور یقین دلایا کہ پولیس سے متعلقہ شکایات کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے سماجی برائیوں کے خاتمے میں تعاون کی اپیل کی اور اس بات پر زور دیا کہ "تھانہ دیوس” پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
بارہمولہ پولیس نے عزم ظاہر کیا کہ وہ عوام کی سیکورٹی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور مستقبل میں بھی ایسے تبادلہ خیال اور مشاورتی اجلاس منعقد کرتی رہے گی، تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد اور تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔