The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

اسمبلی سیشن میں ایم ایل اے اندوال کی نمایندہ گی پر عوام میں خوشی کی لہر ۔

وقفہ سوالات کے دوران علاقہ کی تعمیر وترقی پر دیا زور۔

0

کشتواڑ/27 مارچ/ بٹ اظہر

وادی چناب کے ضلع کشتواڈ حلقہ انتخاب اندوال کے ایم ایل اے پیارے لعل شرمانے نے اسمبلی سیشن میں وقفہ سوالات کے دوران اندوال کانسٹی چیونسی کے میں عوام کو درپیش مسائل کو حل کرانے کی صدا بلند کرنے پر عوام میں خوشی کی لہر ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایم ایل ایےموصوف نے وقفہ سوالات کے دوران مانگ کرتے ہوئے بتایا کہ حلقہ انتخاب ندوال میں کلاس فورتھ ملازمین کو پی پی ایم جی ایس وے زمرے میں لایا جائے اور وادی بھر میں پی ایم جی ایس وے کواٹروں کی تعمیر کیلئے روقومات میں اضافہ کیا جائے ایم ایل اے موصوف نے اسمبلی کو بتایا کہ پی ایم اے وے کواٹروں کی تعمیر کیلئے رقومات کو ڈھیڑ لاکھ سے بڑھاکر ڈھائی لاکھ کیاجائے تاکہ بیے گھر لوگ گھروں کی تعمیر کر سکیں گے۔ قومی ٹائمز رپورٹ کے مطابق
موصوف نے دچھن مڑوا اور وڈن کیلے دوران سرما سڑک رابطوں کو بحال رکھنے کیلئے ٹنل کا پروجیکٹ منظور کروایا ہے جس پر بہت جلد کام شروع ہوسکتا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ موصوف نے اندروال کانسٹی چیونسی میں سڑکوں کی تعمیر وتجدید کیلئے نباڈ سے بھی ایک پروجیکٹ کو منظوری دلائی ہے جس پر بہت جلد کام شروع ہونے کی توقع ہے ۔
ایم ایل اے موصوف نے کانسٹی جیونسی اندوال میں آفیسران کی خالی کرسیوں کو پر کراوایا جو کافی عرصہ سے خالی پڑی ہوئی ہیں جن میں بلاک آفیسران ودیگر محکموں کے آفیسران قابل زکر ہیں موصوف نے وقفہ سوالات کے دوان اسمبلی کو بتایا کہ کلاس فور ملازمین اور کنٹریکچول ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ واگزار کی جائے تاکہ وہ گھروں میں اپنے بچوں کی ضرویات کو پورا کر پائں گے ۔اس دوران انہوں نے بتایا کہ دچھن مڑوا اور وڈون کے عوام کو عید کے مقدس موقع پر تمام تر سہولیات کو دستیاب رکھا جائے جن میں بنیادی سہولیات جیسے بجلی پانی اور اشیاء خورد نوش کا سامان دستیاب رکھا جائے ۔اس حوالے سے مقامی لوگوں نے ایم ایل اے موصوف کی کار کردگی پر انکو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.