بقعہ عالیہ چرارشریف میں روح پرور شب قدر اجتماع کے بعد جمعتہ الوداع کی سالانہ تقریب میں ہزاروں زائرین کی شرکت
چرار شریف/28 مارچ/غلام قادر بیدار
جموں و کشمیر کے ھر چھوٹے بڑے علاقے میں اگرچہ تزک واحترام سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات شب قدر کی مقدس تقریبات منعقد ھوئی۔ جس دوران مسلمانوں نے دربار الٰہی میں سربسجود استغفار، اور دوسرے عبادات میں محو شب بیداری کی۔ تاہم مبارک ماہ رمضان کے تیسرے عشرے میں انے والے مہینے کے اخری جمعہ کے مدنظر اج جمعتہ الوداع کی تقریبات بھی نہایت اہتمام کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلے میں ہرسال کی طرح تمام بڑی عبادت گاھوں جامع مسجدوں اور خاص طور سے وادی میں قایم شش بقعہ جات میں یہ تقریبات نہایت ادب، واحترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلے کے دوران درگاہ علمدار ملک کشمیر رح چرارشریف میں وادی کے اطراف واکناف سے آئے ھوئے ھزاروں زائرین نے شمولیت کرنے کے دوران زیارت عالیہ پر بھی حاضری دی تاہم بہت سارے زائیروں نے یہ شکایت کی کہ ٹرانسپورٹ کے ناقص انتظامات کے سبب انھیں مختلف علاقوں سے چرارشریف پہنچھنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔