آغا سید حسن نے پاک-بھارت جنگ بندی معاہدے کا کیا خیرمقدم
نئی دہلی اور اسلام قلیل مدتی و تنگ نظری پر مبنی مفادات کے بجائے خطے میں وسیع تر اور جامیہ امن عمل کو ترجیح دیں
بڈگام/ 16 مئی/تنویر حسین
انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر آغا سید حسن الموسوی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی معاہدے کو خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔
آغا سید حسن نے یہ بیان بڈگام کے مرکزی امام بارگاہ میں نمازِ جمعہ کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود دیرینہ تنازعات کا حل صرف بامعنی مذاکرات میں مضمر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "جوہری دور میں کسی بھی جنگ کے نتائج نہایت خطرناک ہو سکتے ہیں، جو دونوں ملکوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوں گے۔
آغا سید حسن نے سرحدی علاقوں، بالخصوص اُوڑی، پونچھ، کرناہ اور کپواڑہ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے تحمل، تدبر اور مستقل مزاجی کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کی اپیل کی۔
انہوں نے نئی دہلی اور اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ وہ وقتی اور تنگ نظری پر مبنی مفادات کے بجائے خطے کے وسیع تر اور طویل المدتی امن کو ترجیح دیں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا: "جنگ کوئی حل نہیں ہے؛ صرف پرامن مشغولیت ہی خطے میں پائیدار امن کی ضامن بن سکتی ہے۔”
تبصرے بند ہیں.