The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

محکمہ تعلیم کے زیر انتظام چلائے جارہے سیزنل سنٹرز بے سود ثابت،محکمہ خاموش تماشائی 

*ہرد پینزو زون میں پالیسی کی خلاف ورزی کئی سالوں سے بغیر کسی اشتہار کے ایویز کو تعنات کیا جارہا ہے*/ بے روزگار نوجوان  

 

 

بڈگام / 27 مئی/ریاض بڈھانہ

 

 

 

محکمہ تعلیم کی جانب سے مختلف بہکوں میں چلائے جارہے سیزنل سنٹر بے سود ثابت ہورہے ہیں،گجر بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے بے روزگار نوجوانوں کا کہنا ہے ،کہ کئی سال قبل ان سیزنل سنٹرز میں سیزنل ایویز کی تعناتی کیلے ایڈواٹائمزمنٹ نکالی گئی تھی جس میں محکمہ کی جانب سے دوسری کمنیوٹیز کے لوگوں کو تعنات کیا گیا جو نہ زبان جانتے ہیں، اور نہ ہی اس ماحول میں کا کوئی علم رکھتے ہیں، یہ سیزنل ایویز اپنی من مرضی کے مطابق ڈیوٹی پر آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، حالانکہ ہونا یہ چاہیے تھا سیزنل ایویز کی تعناتی کیلے ہر سال ری ایڈواٹائمز نکالی جانی چاہیے تھی، جو اس اسکیم یا پالیسی کے تحت اندراج ہے ،تاہم زون ہرد پنزو میں تعنات عملہ سیزنل ایویز کے ساتھ ملی بھگت کرکے دوبارہ بغیر کسی ایڈواٹائمزمنٹ کے ان سیزنل ایویز کو تعنات کردیتے ہیں، جو نہ صرف گجر بکروال طبقہ بلکہ بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ بھی ناانصافی ہے،مقامی نوجوانوں نے شریف احمد کسانہ نامی ایک نوجوان کے زریعہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ آفیسران سے مطالبہ کیاہے کہ زون میں سیزنل ایویز کی تعناتی کیلے ری ایڈواٹائزمنٹ کی جائے تاکہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان ان بہکوں میں اپنا فرض انجام دے سکے جس سے طلبہ کو بھی فائیدہ ہو۔

تبصرے بند ہیں.